ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مولانا محمد عابد قاسمی جمعےۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر منتخب

مولانا محمد عابد قاسمی جمعےۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر منتخب

Sun, 05 Jun 2016 11:40:54  SO Admin   S.O. News Service

جمعےۃ علماء دہلی کے انتخاب میں اس کے علاوہ چار نائب صدور ، ایک خازن منتخب اور مولانا جاوید ناظم اعلیٰ نامزد 
نئی دہلی4جون(آئی این ایس انڈیا)جمعےۃ علماء صوبہ دہلی کا انتخاب آج جمعےۃ علماء ہند کے صد دفتر کے احاطے میں واقع مدنی ہال 1۔بہادر شاہ ظفر مارگ( آئی ٹی او) میں انجام پایا ، جس میں کثرت رائے سے مولانامحمد عابد قاسمی مہتمم مدرسہ فلاح دارین شاستری پارک کو صدر منتخب کیا گیا ، جب کہ مولانا اسلام الدین قاسمی،قاری عبدالسمیع نانگلوئی، مولانا داؤد ظفر اسعدی اورشیخ علیم الدین اسعدی بالاتفاق رائے نائب صدور منتخب ہوئے، اس کے علاوہ مولانا محمد حسن قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا ۔جب کہ صدر جمعےۃ علماء دہلی نے ارکان مجلس منتظمہ کے مشورے سے مولانامحمدجاویدصدیقی قاسمی کو ناظم اعلیٰ نامزد کیا۔انتخاب سے قبل آبزرو ر مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند نے تفصیل سے ممبرسازی اور انتخابات کے اصول وضوابط سے شرکاء کو آگاہ کیا ، انھوں نے کہا کہ جمعےۃ علماء ہند کے دستوراساسی کے مطابق ممبرسازی کے عمل کی تکمیل کے بعد ذمہ داروں کو مثنی اور کوٹے کی رقم جمع کرنی ہوتی ہے اور اسی بنیاد پر صوبائی ارکان منتظمہ کی تعداد طے ہوتی ہے،پھرصوبائی ارکان منتظمہ ایک اجلاس منعقد کرکے صدر کا انتخاب کرتے ہیں ۔ مولانا معزالدین نے کہا کہ ناظم عمومی جمعےۃ علماء ہندمولانا سید محمود مدنی صاحب کی ہدایت کے مطابق تمام کارروائیوں کی تکمیل کے بعد آج یہ انتخاب کا عمل ہو رہا ہے ، ان شاء اللہ ہمارا یہ عمل رضائے الہی اور جمعےۃ علماء ہند کے مشن کو آگے بڑھانے کا سبب بنے گا ۔ انتخاب کو دستور کے مطابق انجام دہی کے لیے دیگرآبزرورس کی حیثیت سے ایڈوکیٹ شکیل احمد سید رکن مجلس عاملہ جمعےۃ علماء ہنداور ایڈوکیٹ مولانا نیاز احمد فاروقی رکن مجلس عاملہ جمعےۃ علماء ہندبھی موجود تھے ، ان تینوں آبزروس نے انتخاب فارم پر دستحظ کیے اور مولانا معزالدین احمد کی دعاء سے اجلاس اختتام پذیرہوا ۔ 


Share: